شائع 04 مارچ 2017 05:45am

لاہور:اداکارہ شبنم کی خدمات کے اعتراف میں تقریب کا انعقاد

لاہور:لاہور میں لالی وڈاداکارہ شبنم کی خدمات کے اعتراف میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ  'پاکستان میں لوگوں کی محبت سے فلمی دنیا میں دوبارہ کام کرنے کو من چاہتا ہے'۔

الحمرہ لاہور میں لیجنڈری اداکارہ شبنم کی فلمی دنیا کے لیے خدمات کے اعتراف میں ''کچھ یادیں کچھ باتیں'' کے عنوان سے تقریب کا اہتمام کیا گیا، تقریب میں اداکارہ شبنم پر فلمائے گیتوں پر رقص کے علاوہ انہیں مشہور زمانہ گیت گا کر خراج تحسین پیش کیا گیا۔

اس موقع پر اداکارہ شبنم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جب بھی آئی مداحوں نے بے لوث محبت کا اظہار کیا، لالی وڈ میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تو ضرور کام کروں گی۔

تقریب میں فلمی دنیا سے وابستہ  ستاروں اور مداحوں کی بڑی تعداد ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے موجود تھی۔

Read Comments