Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:کراچی میں ٹریفک پولیس اہلکاروں اورشہری کے درمیان جھگڑے پرآئی جی سندھ نے نوٹس لے لیا۔ایڈیشنل آئی جی ٹریفک کو واقعے کی انکوائری کرکے رپورٹ دینے کی ہدایت کردی۔پی آئی ڈی سی ٹریفک سیکشن کے باہرشفیق نے موٹرسائیکل کھڑی کی۔ڈیوٹی اہلکارنے موٹرسائیکل ہٹانے کا کہا جس پرتلخ کلامی شروع ہوئی۔شفیق نے پہلے ٹریفک اہلکارکودھکادیا اورزمین پرگراکرتشدد کا نشانہ بنایا۔ قریب کھڑے دیگراہلکارپیٹی بندبھائی کی مدد کوپہنچے اورشفیق پرتشددکرڈالا۔رینجرزاورپولیس اہلکاروں نے بیچ بچاوٴکرایا،اورشفیق کو سول لائن تھانے منتقل کردیا۔شفیق کے اہلخانہ بھی تھانے پہنچے شفیق کے بھائی کا کہناتھا کہ شفیق کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں اورپاک بحریہ کا ریٹائرڈملازم ہے۔آئی جی سندھ نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی ٹریفک خادم حسین بھٹی کوحکم دیا ہے واقعے کی فوری تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کریں۔
کراچی:کراچی میں ٹریفک پولیس اہلکاروں اورشہری کے درمیان جھگڑے پرآئی جی سندھ نے نوٹس لے لیا۔ایڈیشنل آئی جی ٹریفک کو واقعے کی انکوائری کرکے رپورٹ دینے کی ہدایت کردی۔
پی آئی ڈی سی ٹریفک سیکشن کے باہرشفیق نے موٹرسائیکل کھڑی کی۔ڈیوٹی اہلکارنے موٹرسائیکل ہٹانے کا کہا جس پرتلخ کلامی شروع ہوئی۔شفیق نے پہلے ٹریفک اہلکارکودھکادیا اورزمین پرگراکرتشدد کا نشانہ بنایا۔
قریب کھڑے دیگراہلکارپیٹی بندبھائی کی مدد کوپہنچے اورشفیق پرتشددکرڈالا۔رینجرزاورپولیس اہلکاروں نے بیچ بچاوٴکرایا،اورشفیق کو سول لائن تھانے منتقل کردیا۔شفیق کے اہلخانہ بھی تھانے پہنچے شفیق کے بھائی کا کہناتھا کہ شفیق کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں اورپاک بحریہ کا ریٹائرڈملازم ہے۔
آئی جی سندھ نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی ٹریفک خادم حسین بھٹی کوحکم دیا ہے واقعے کی فوری تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کریں۔