انوشکا بغیر دعوت نامے کے آسکر 2017 میں پہنچ گئیں
آسکر 2017 میں بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا اور فلم 'لائن' کے ننھے اداکار سنی پاوار ہی خبروں کی زینت بنے رہےلیکن ایوارڈز کی تقریب میں ایک ایسی شخصیت بھی موجود تھیں جن کو کسی نے بھی نوٹس نہیں کیا۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھارتی اداکارہ انوشکا شرما نے یہ سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ وہ بھی آسکر 2017 کی تقریب میں موجود تھیں۔
اداکارہ کا کہنا ہے کہ جب وارن بیٹی اور فائے ڈن وے بہترین فلم کا ایوارڈ کے لیے اسٹیج پر موجود تھے تب وہ بھی ان کے ساتھ ہی کھڑی تھیں۔
Yeh log mujhe sun nahin paye, main toh kab se Hindi mein keh rahi thi ki naam galat likha hai #ShashiWasThere 👻 pic.twitter.com/KwZ3PffHtN
— Anushka Sharma (@AnushkaSharma) March 2, 2017
انھوں کے ٹویٹر پر تقریب کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہاکہ' یہ لوگ مجھے سن نہیں پائے، میں تو کب سے ہندی میں کہہ رہی تھی کہ نام غلط لکھا ہے'۔
دراصل انوشکا کا یہ ٹویٹ ان کی نئی آنے والی فلم 'فیلوری' کی پروموشن کا حصہ تھا۔جس میں وہ ایک بھوت کا کردار ادا کررہی ہیں۔
اداکارہ کے اس ٹویٹ سے ان کے مداح بےحد محظوظ ہوئے اور اس کے جواب میں مزاحیہ کمنٹ کرنے لگے۔
واضح رہے کہ انوشکا شرما کی نئی فلم 'فیلوری' 24 مارچ 2017 میں ریلیز کی جائے گی۔ اس فلم کو انشائی لال نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ فلم کو پروڈیوس انوشکا شرما نے کیا ہے۔
بشکریہ: ٹائمز آف انڈیا