شائع 04 مارچ 2017 08:44am

ہالی وڈ اداکار آرنلڈ شوارزینگر کا رئیلٹی شو کی میزبانی سے انکار

لاس اینجلس:ہالی وڈ اداکارآرنلڈ شوارزینگر نے  رئیلٹی شو کے اگلے سیزن کی میزبانی سے انکار کردیا  کہتے ہیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بطورایگزیکٹو پروڈیوسر شو کا حصہ ہیں جس کے باعث مزید میزبانی نہیں کر سکتا۔

تفصیلات کے مطابق ہالی ووڈ اداکار آرنلڈ شواز نیگر نے این بی سی کے رئیلٹی شو 'دی سیلیبریٹی اپرینٹکس'کے اگلے سیزن کی میزبانی سے انکار کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس شو کے ایگزیکٹو پروڈیوسر ہیں جس کی وجہ سے شو کی ریٹنگ کم آرہی ہے۔

واضح رہے کہ رئیلٹی شو کی ریٹنگ میں گزشتہ سال کے مقابلےکمی واقع ہوئی ہے اس شو کو دو کروڑ افراد باقاعدگی سے دیکھا کرتے تھے جو اب کم ہوکر ساٹھ لاکھ رہ گئے ہیں۔

یاد رہے کہ اداکار آرنلڈ شوازنیگر ڈونلڈ ٹرمپ کی پہلے بھی مخالفت کرچکے ہیں انہوں نے امریکی صدر کو ووٹ بھی نہیں دیا تھا۔

Read Comments