Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:اربوں روپے فراڈ سے متعلق مضاربہ کیس میں مفتی احسان الحق اورغلام رسول ایوبی سمیت پانچ ملزمان کی ضمانت خارج ہونے پرانہیں اسلام آباد ہائی کورٹ میں کمرہ عدالت کے باہرسے گرفتار کر لیا گیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیزصدیقی اورجسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل دورکنی بنچ نے مضاربہ کیس سے متعلق مختلف درخواستوں پرسماعت کی ۔نیب پراسیکیوٹر سردارمظفراحمد خان نے عدالت کو بتایا کہ اسلامی سرمایہ کاری کے نام پربھاری منافع کا لالچ دے کرمفتی احسان الحق نے شہریوں سے ساڑھے آٹھ ارب روپے سے زائد جبکہ غلام رسول ایوبی نے ساڑھے تین ارب روپے کا فراڈ کیا،متاثرین کورقم واپس کرنے کی یقین دہانی پرملزمان نے ضمانت حاصل کی مگر عدالت میں دیئے گئے شیڈول کے مطابق ادائیگی نہیں کی۔ عدالت نے ملزمان کی ضمانت مسترد کردی جس کے بعد انہیں کمرہ عدالت کے باہرسے گرفتارکرلیا گیا۔
اسلام آباد:اربوں روپے فراڈ سے متعلق مضاربہ کیس میں مفتی احسان الحق اورغلام رسول ایوبی سمیت پانچ ملزمان کی ضمانت خارج ہونے پرانہیں اسلام آباد ہائی کورٹ میں کمرہ عدالت کے باہرسے گرفتار کر لیا گیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیزصدیقی اورجسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل دورکنی بنچ نے مضاربہ کیس سے متعلق مختلف درخواستوں پرسماعت کی ۔نیب پراسیکیوٹر سردارمظفراحمد خان نے عدالت کو بتایا کہ اسلامی سرمایہ کاری کے نام پربھاری منافع کا لالچ دے کرمفتی احسان الحق نے شہریوں سے ساڑھے آٹھ ارب روپے سے زائد جبکہ غلام رسول ایوبی نے ساڑھے تین ارب روپے کا فراڈ کیا،متاثرین کورقم واپس کرنے کی یقین دہانی پرملزمان نے ضمانت حاصل کی مگر عدالت میں دیئے گئے شیڈول کے مطابق ادائیگی نہیں کی۔
عدالت نے ملزمان کی ضمانت مسترد کردی جس کے بعد انہیں کمرہ عدالت کے باہرسے گرفتارکرلیا گیا۔