ہم اکثر سنتے آئے ہیں کہ لوگوں کو اپنے چہرے کے حساب سے بال کٹوانے چاہیئے اور اسی کے حساب سے گلاسز پہننے چاہیئے۔
لیکن یہ بات شاید آج آپ کو معلوم ہوگی کہ خواتین کو اپنے چہرے کے حساب سے جیولری کا انتخاب کرنا چاہیئے، خاص طور پر جھمکیوں کا انتخاب ہمیشہ اپنے چہرے کو کرتے ہوئے کرنا چاہیئے۔
کون سے چہرے پر کس طرح کی جھمکیاں اچھی لگتی ہیں؟ آئیے جانتے ہیں۔
Round face
وہ افراد جن کا چہرہ گولائی شیپ میں ہوتا ہے ان کو بڑے اور پتلے ائیر رنگز پہننے چاہیئے۔ اس سے ان چہرہ زیادہ گول نہیں لگتا بلکہ اس شیپ کی جھمکیاں پہننے سے ان کے چہرے پر کشش آتی ہے۔
Heart shaped face
ایسا چہرے کی تھوڑی پتلی ہوتی ہے لہذا ان لوگوں کو الٹے ٹرائی اینگل والے ائیر رنگز پہننی چاہیئے۔
Oblong face
اُبلونگ فیس بیضوی شیپ کا ہوتا ہے لیکن تھوڑا لمبا اور پتلا بھی ہوتا ہے۔ ایسے چہروں پر بٹن اسٹائل ائیر رنگزاچھے لگتے ہیں۔ بڑے اور واضح ٹاپس اوبلونگ چہروں کے لیے بہترین سمجھے جاتے ہیں۔
Square face
چکور فیس کے لیے بڑے اور اوپری حصے سے ہلکے جبکہ نچلی حصے سے تھوڑے بھاری ائیر رنگز بہت خوبصورت لگتے ہیں۔ چکور چہرے والی خواتین کو تھوڑے بڑے ائیر رنگز پہننے چاہیئے لیکن خیال رہے کہ ان کا وزن زیادہ نہیں ہو۔
Oval face
بیضوی چہروں پر ہر قسم کی جھمکیاں اچھی لگتی ہیں لیکن بٹن شیپ ٹاپس اور ٹرائی اینگل والی جھمکیاں بیضوی چہرے پر چیک بونز کو نمایاں کرتے ہیں۔
Every face shape
جھمکیوں کے انتخاب کے لیے آپ کے کپڑے بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اگر آپ کسی پارٹی میں کالے کپڑے پہن کر جارہے ہیں تو اس کے ساتھ آپ بڑے اور سلور رنگ کے جھمکے پہن سکتے ہیں۔
بشکریہ: ریڈر ڈائجسٹ