لاس اینجلس:ہالی ووڈ فلم اسٹار وارز دی فورس آویکنز چوتھے ہفتے بھی پہلے نمبر پر براجمان ہے،فلم نے گزشتہ ہفتے چار کروڑ سولہ لاکھ ڈالر کا بزنس کیا۔
ہالی ووڈ فلم اسٹار وارز دی فورس آویکنز چوتھے ہفتے بھی شائقین کے دلوں پر راج کررہی ہے۔فلم گزشتہ ہفتے کے دوران چار کروڑ سولہ لاکھ ڈالر کا بزنس کر کے باکس آفس پر سرفہرست ہے ۔
دی ریونینٹ نے دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ فلم نے تین کروڑ اسی لاکھ ڈالر بٹورے جبکہ تیسرے نمبر پر فلم ڈیڈیز ہوم رہی جو ڈیڑھ لاکھ ڈالر کمانے میں کامیاب ہوئی۔