Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
ملتان:ملتان میں سیزنل انفلوئنزا کی شکار مزید دو خواتین دم توڑ گئیں۔رواں برس مرض سے ہلاکتوں کی تعداد چار ہوگئی ہے۔نشتر اسپتال ملتان میں زیرعلاج سیزنل انفلوئنزا میں مبتلا ملتان کی ارفع اور مظفر گڑھ سے تعلق رکھنے والی جمیلہ دم توڑ گئی ہیں۔جس کے باعث رواں برس سیزنل انفلوئنزا سے ہلاکتوں کی تعداد چار ہوگئی ہے۔دونوں خواتین چند روز سے ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔اس وقت اسپتال میں مرض کا شکار پانچ افراد کو طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں جبکہ دو کی حالت تشویش ناک ہے۔دم توڑنے والی دونوں خواتین کے خون کے نمونے سوائن فلو کے ٹیسٹ کے لیے اسلام آباد بجھوائے گئے ہیں۔
ملتان:ملتان میں سیزنل انفلوئنزا کی شکار مزید دو خواتین دم توڑ گئیں۔رواں برس مرض سے ہلاکتوں کی تعداد چار ہوگئی ہے۔
نشتر اسپتال ملتان میں زیرعلاج سیزنل انفلوئنزا میں مبتلا ملتان کی ارفع اور مظفر گڑھ سے تعلق رکھنے والی جمیلہ دم توڑ گئی ہیں۔جس کے باعث رواں برس سیزنل انفلوئنزا سے ہلاکتوں کی تعداد چار ہوگئی ہے۔دونوں خواتین چند روز سے ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔اس وقت اسپتال میں مرض کا شکار پانچ افراد کو طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں جبکہ دو کی حالت تشویش ناک ہے۔دم توڑنے والی دونوں خواتین کے خون کے نمونے سوائن فلو کے ٹیسٹ کے لیے اسلام آباد بجھوائے گئے ہیں۔