Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:پاکستانی اورچین کے سرمایہ کاروں نے پاک چین اقتصادی کوریڈورکو خطے کا اہم ترین منصوبہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک میں باہمی تجارت کا دائرہ ہرشعبے تک پھیلانے کی ضرورت ہے۔کراچی کے مقامی ہوٹل میں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے حوالے سے ون بیلٹ ون روڈ کے عنوان سے سیمنارکا انعقاد کیا گیا۔نیشنل انسٹی ٹیوٹ اسٹریٹجک کمیونیکشن کے ڈین ڈاکٹرمینلی چینگ نے سیمنارسے خطاب کرتے ہوئے کہا پاک چین اقتصادی کوریڈور خطے کا اہم ترین منصوبہ ہے،چین اورپاکستان کے مابین تجارت کے فروغ میں نجی شعبے کا کرداراہم ہے۔ انہوں نے کہا توانائی اورمواصلات سمیت مختلف شعبوں میں چین کے ماہرین پاکستان خدمات سرانجام رہے ہیں۔دفاعی تجزیہ کاراکرام سہگل کا کہنا تھا کہ چین کی پاکستان میں بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری اقتصادی ترقی میں مدد گارثابت ہو گی۔اکرام سہگل نے کہا پاک چین باہمی تجارت کا دائرہ ہرشعبے تک پھیلانے کی ضرورت ہے،اقتصادی راہداری منصوبہ تجارت کے فروغ کا سبب بنے گا۔تقریب میں شریک تاجروں اورسرمایہ کاروں نے تجویز دی کہ چین کے ماہرین اسٹیل مل کو چلانے کے لیے بھی قدم بڑھائیں۔
کراچی:پاکستانی اورچین کے سرمایہ کاروں نے پاک چین اقتصادی کوریڈورکو خطے کا اہم ترین منصوبہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک میں باہمی تجارت کا دائرہ ہرشعبے تک پھیلانے کی ضرورت ہے۔
کراچی کے مقامی ہوٹل میں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے حوالے سے ون بیلٹ ون روڈ کے عنوان سے سیمنارکا انعقاد کیا گیا۔نیشنل انسٹی ٹیوٹ اسٹریٹجک کمیونیکشن کے ڈین ڈاکٹرمینلی چینگ نے سیمنارسے خطاب کرتے ہوئے کہا پاک چین اقتصادی کوریڈور خطے کا اہم ترین منصوبہ ہے،چین اورپاکستان کے مابین تجارت کے فروغ میں نجی شعبے کا کرداراہم ہے۔
انہوں نے کہا توانائی اورمواصلات سمیت مختلف شعبوں میں چین کے ماہرین پاکستان خدمات سرانجام رہے ہیں۔دفاعی تجزیہ کاراکرام سہگل کا کہنا تھا کہ چین کی پاکستان میں بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری اقتصادی ترقی میں مدد گارثابت ہو گی۔
اکرام سہگل نے کہا پاک چین باہمی تجارت کا دائرہ ہرشعبے تک پھیلانے کی ضرورت ہے،اقتصادی راہداری منصوبہ تجارت کے فروغ کا سبب بنے گا۔تقریب میں شریک تاجروں اورسرمایہ کاروں نے تجویز دی کہ چین کے ماہرین اسٹیل مل کو چلانے کے لیے بھی قدم بڑھائیں۔