کیلیفورنیا:امریکی ریاست کیلیفورنیا میں تہترویں گولڈن گلوب ایوارڈز کی تقریب کا انعقاد ہوا،ریڈ کارپٹ پر فنکاروں کے جھرمٹ نے خوب رنگ بکھیرے،دی ریوینینٹ بہترین فلم،جبکہ لیو نارڈو ڈی کیپریو بہترین اداکار قرار پائے۔
کیلیفورنیا کے شہر بیورلی ہلز میں گولڈن گلوب ایوارڈز کی دلکش تقریب، ریڈ کارپٹ پر ستاروں کی کہکشاں امڈ آئی۔تقریب میں بہترین ڈرامہ فلم کی کیٹیگری میں دی ریویننٹ جبکہ بہترین کامیڈی اور میوزیکل کیٹیگری میں فلم دی مارشین فاتح قرار پائیں۔
ہالی ووڈ کی ایڈونچر سے بھرپور فلم دی ریویننٹ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے لیونارڈو ڈی کیپریو کو بہترین اداکار،اور فلم کے ہدایتکار الیجیندرو گونزالز بہترین ہدایتکار قرار پائے۔
کیٹ ونسلیٹ کو فلم اسٹیوجابز کے لیے بہترین معاون اداکارہ آرون سورکن کو بہترین اسکرین رائٹر ایوارڈ دیا گیا،جبکہ بہترین مزاحیہ اداکارہ کا ایوارڈ جینفر لورینس نے اپنے نام کیا۔