پاکستان افغانستان میں امن کا خواہشمند
افغانستان میں قیامِ امن کے حوالے سے اسلام آباد میں سیمینارکا انعقاد کیا گیا۔مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہم افغانستان میں مصالحتی پالیسیوں کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔مصالحتی عمل میں طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانا ہے اور طاقت کے استعمال سے روکنا ہے۔
سرتاج عزیز نے کہا طالبان کے تمام گروپوں کو مذاکرات کا حصہ بنانا چاہتے ہیں۔مذاکرات کی کامیابی کے لیے حقیقت پسند بننا ہوگا اور رویوں میں لچک لانا ہوگی۔مشیر خارجہ نے کہا مذاکرات کے ذریعے ہی افغانستان میں امن ممکن ہے۔اسی سلسلے میں وزیراعظم نوازشریف اور افغان صدر کی ملاقات ہوئی ہے۔
Read Comments