Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
راولپنڈی :آرمی چیف جنرل راحیل شریف کہتے ہیں پاکستان دہشتگردی کا مکمل خاتمہ اور افغان مفاہمتی عمل کو کامیاب دیکھنا چاہتا ہے، امریکی نمائندہ خصوصی رچرڈ اولسن نے بھی مان لیا کہ دہشتگردی کیخلاف پاکستانی فوج نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے امریکا پر واضح کردیا کہ دہشتگردوں کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔آرمی چیف سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے پاکستان وافغانستان رچرڈ اولسن نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں افغانستان اور خطے کی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف نے امریکی نمائندہ خصوصی پر واضح کیا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے اورافغان مفاہمتی عمل کو کامیاب دیکھنا چاہتا ہے اورآرمی چیف نے پاکستانی فوج کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔رچرڈ اولسن نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے لازوال قربانیاں دیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغان مفاہمتی عمل میں بھی پاکستان کا کردارانتہائی مثبت ہے۔
راولپنڈی :آرمی چیف جنرل راحیل شریف کہتے ہیں پاکستان دہشتگردی کا مکمل خاتمہ اور افغان مفاہمتی عمل کو کامیاب دیکھنا چاہتا ہے، امریکی نمائندہ خصوصی رچرڈ اولسن نے بھی مان لیا کہ دہشتگردی کیخلاف پاکستانی فوج نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے امریکا پر واضح کردیا کہ دہشتگردوں کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔آرمی چیف سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے پاکستان وافغانستان رچرڈ اولسن نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں افغانستان اور خطے کی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آرمی چیف نے امریکی نمائندہ خصوصی پر واضح کیا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے اورافغان مفاہمتی عمل کو کامیاب دیکھنا چاہتا ہے اورآرمی چیف نے پاکستانی فوج کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
رچرڈ اولسن نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے لازوال قربانیاں دیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغان مفاہمتی عمل میں بھی پاکستان کا کردارانتہائی مثبت ہے۔