کراچی :شہری اور پولیس اہلکاروں میں جھگڑا ،میڈیا کی توجہ مبذول

شائع 11 جنوری 2016 04:46pm

کراچی :کراچی میں شہری اورٹریفک پولیس اہلکاروں کا جھگڑا قومی مسئلہ بنا دیا گیا، تین گھنٹے تک میڈیا جھگڑے کے مناظرہی دکھاتا رہا، قانون کے رکھوالوں اور سرپھرے شہری کے درمیان طوفان بدتمیزی کا خوب بازار گرم رہا، کسی فلم کے ڈراپ سین کی طرح شہری کو ہیرو کی طرح رہائی ملی۔

کراچی پی آئی ڈی سی پر ہوا شہری اور پولیس کے درمیان ایک معمولی جھگڑا،چھوٹی سی لڑائی پر میڈیا نے پیش کیا پانی پت کا منظر،آپسی جھگڑے کے درمیان میڈیا کود پڑا،اور دیکھتے ہی دیکھتے صورتحال گھمسان کی جنگ کی کیفیت اختیارکرگئی،

معاملہ تھا پولیس چوکی کے قریب موٹرسائیکل کی پارکنگ کا،شہری نے موٹرسائیکل پارک کی تو پولیس اہلکاروں کے منع کرنے پر شہری پل پڑا،
پارکنگ میں کھڑی گاڑی کے شیشے توڑ دیئے،کبھی پولیس شہری پر برستی اورکبھی شہری ٹریفک اہلکاروں کو گھسیٹتا،اسی کشمکش میں رینجرزاورپولیس اہلکاروں نے بیچ بچاو کرایا،شفیق کو سول لائن تھانے منتقل کیا، جہاں اس کے اہلخانہ نے بتایا کہکہ شفیق کا تو ذہنی توازن ہی درست نہیں،

سیاسی سماجی شخصیات نے بھی موقع غنیمت جانااوراظہارہمدردی کیلئے کیمرے کے سامنے آکھڑے ہوئے،تھانے کے باہر رش لگا توپولیس نے شفیق کو ضمانت پر رہا کردیا،پولیس نے واقعے کی شفاف تحقیقات کی یقین دہانی کرائی،معاملہ اس نہج پر پہنچ گیا کہ آئی جی سندھ کو ایکشن لینا پڑا،ایڈیشنل آئی جی سے واقعے کی شفاف تحقیقات کی ہدایت کردی۔

Read Comments