Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور :لاہور میں نابینا افراد کو مستقل ملازمتوں کے حصول نے ایک بار پھر احتجاج پر مجبور کردیا، مظاہرین نے کلمہ چوک پر دھرنا دیتے ہوئے میٹرو بس سروس معطل کردی، کہتے ہیں پکی نوکری کا نوٹیفیکیشن لیے بغیر نہیں جائیں گے۔کلمہ چوک لاہور پربینائی سے محروم افراد نے ڈیلی ویجز، کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی اور بیروز گاروں کی ملازمت کیلئے مظاہرہ کیا، نابینا افراد نے احتجاج کرتے ہوئے فیروز پور روڈ بلاک کی اور دھرنا دے کر میٹروبس سروس بھی معطل کردی۔ نابینا افراد کا کہنا تھا کہ جب تک مطالبات منظور نہیں ہوتے، احتجاج جاری رہے گا۔ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیم نابینا افراد کی پانچ رکنی ٹیم کو مذاکرات کیلئے سی سی پی او آفس لے گئی تو میٹروبس سروس بحال ہوئی۔ مگر جب تین گھنٹے تک ساتھیوں سے رابطہ نہ ہو سکاتو نابینا افراد نے ایک بار پھر سڑک بلاک کردی۔ پنجاب بھر کے مختلف اضلاع سے آئے نابینا افراد کا کہنا ہے کہ حکومت ہمیشہ جھوٹے وعدے اور یقین دہانی کراتی ہے مگر عملدرامد کرنا بھول جاتی ہے۔
لاہور :لاہور میں نابینا افراد کو مستقل ملازمتوں کے حصول نے ایک بار پھر احتجاج پر مجبور کردیا، مظاہرین نے کلمہ چوک پر دھرنا دیتے ہوئے میٹرو بس سروس معطل کردی، کہتے ہیں پکی نوکری کا نوٹیفیکیشن لیے بغیر نہیں جائیں گے۔
کلمہ چوک لاہور پربینائی سے محروم افراد نے ڈیلی ویجز، کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی اور بیروز گاروں کی ملازمت کیلئے مظاہرہ کیا، نابینا افراد نے احتجاج کرتے ہوئے فیروز پور روڈ بلاک کی اور دھرنا دے کر میٹروبس سروس بھی معطل کردی۔ نابینا افراد کا کہنا تھا کہ جب تک مطالبات منظور نہیں ہوتے، احتجاج جاری رہے گا۔
سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیم نابینا افراد کی پانچ رکنی ٹیم کو مذاکرات کیلئے سی سی پی او آفس لے گئی تو میٹروبس سروس بحال ہوئی۔ مگر جب تین گھنٹے تک ساتھیوں سے رابطہ نہ ہو سکاتو نابینا افراد نے ایک بار پھر سڑک بلاک کردی۔ پنجاب بھر کے مختلف اضلاع سے آئے نابینا افراد کا کہنا ہے کہ حکومت ہمیشہ جھوٹے وعدے اور یقین دہانی کراتی ہے مگر عملدرامد کرنا بھول جاتی ہے۔