شائع 08 مارچ 2017 08:37am

یہ تیل جوڑوں پر لگائیں اور راتوں رات جوڑوں کے درد سے نجات پائیں

جسم کے کسی بھی حصے میں شدید درد کا اٹھنا کسی نہ کسی بیماری کا نشاندہی کرتا ہے۔ زیادہ تر لوگوں کو جوڑوں کے درد کی شکایت ہوتی ہے اور یہ درد ہڈیوں میں جلن کے باعث ہوتا ہے۔

کچھ لوگوں  کے لیے جوڑوں کا درد روزمرہ کا حصہ بن چکا ہے۔ جوڑوں کے درد کے لیے لوگ ڈاکٹروں کے پاس چکر لگاتے رہتے ہیں لیکن کوئی خاطر خواہ نتیجہ حاصل نہیں ہوتا۔

اسی طرح کچھ لوگ ٹوٹکوں کے ذریعے اس ناقابل برداشت درد سے نجات حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن وہ بھی وقتی اثر دیکھاتے ہیں اور درد وہی کا وہی رہتا ہے۔

لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسا قدرتی ٹوٹکہ بتائیں گے جس سے آپ کے جوڑوں اور مسلز کا درد بالکل غائب ہوجائے گا اور اس کے ذریعے جسم میں ہونے والی ہرقسم کی جلن سے بھی خاتمہ ہوجائے گا۔

جوڑوں کے درد کو دور کرنے کے 2 سے 3 قطرے ایسین شیل آئل میں کچھ قطرے ناریل کے تیل کے شامل کریں اور اچھی طرح جوڑوں پر مساج کریں۔ (واضح رہے کہ آپ کو ایسین شیل آئل گہرے نیلے رنگ کا لینا ہے)۔

ان دونوں تیلوں کا مساج آپ کو رات کو سونے سے قبل کرنا ہے۔ اگلی صبح آپ کو اپنے جوڑوں میں بالکل درد محسوس نہیں ہوگا اور پاؤں کا سن ہوجانا بھی ختم ہوجائے گا۔

اگر آپ کی جلد حساس ہے تو ان دونوں تیل کے مکسچر میں ذرا سا پانی شامل کرلیں ۔

نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کے لیے ہے، اس پر عمل کرنے سے قبل اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔

Read Comments