Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے وزیراعظم کو سعودی ایران معاملے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا مطالبہ کر دیا۔ کہتے ہیں کہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے سی پیک منصوبے پر شکوک وشبہات پیدا ہوئے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ اقتصادی راہداری منصوے پر غلط فہمیاں پیدا کی جا رہی ہیں۔ حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے منصوبے پر شکوک وشبہات پیدا ہوئے۔ مغربی روٹ کو پہلے مکمل کرنا چاہئے۔ انھوں نے کہا کہ پارلیمنٹ ملک کا ستون ہے مگر ہمیشہ گرتا رہا ہے۔ اپنے حق میں بات ہر کسی کو اچھی لگتی ہے۔ وہی بات دوسرے کےلئے ہو تو بری لگتی ہے۔ قائد حذب اختلاف کا کہنا تھا کہ سعودی وزیر خارجہ کے دورے پر تحفظات ہیں۔ سعودی عرب کے ساتھ فوجی مشقوں پر بھی تحفظات ہیں۔ وزیراعظم سعودی عرب اور ایران معاملے پر پارلیمنٹ کو آگاہ کریں۔ خورشید شاہ نے کہا کہ مقابلہ ہو نہ ہو ایخر میں دھاندلی کا کہا جاتا ہے۔ معاملہ عدالت میں جائے تو اگلے الیکشن ای جاتے ہیں۔قائد حزب اختلاف نے نیشنل پریس کلب کے نومنتخب نمائندوں کو مبارک باد دیتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر صحافیوں کےلئے ایواز اٹھائیں گے۔
اسلام آباد:قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے وزیراعظم کو سعودی ایران معاملے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا مطالبہ کر دیا۔ کہتے ہیں کہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے سی پیک منصوبے پر شکوک وشبہات پیدا ہوئے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ اقتصادی راہداری منصوے پر غلط فہمیاں پیدا کی جا رہی ہیں۔ حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے منصوبے پر شکوک وشبہات پیدا ہوئے۔ مغربی روٹ کو پہلے مکمل کرنا چاہئے۔ انھوں نے کہا کہ پارلیمنٹ ملک کا ستون ہے مگر ہمیشہ گرتا رہا ہے۔ اپنے حق میں بات ہر کسی کو اچھی لگتی ہے۔ وہی بات دوسرے کےلئے ہو تو بری لگتی ہے۔
قائد حذب اختلاف کا کہنا تھا کہ سعودی وزیر خارجہ کے دورے پر تحفظات ہیں۔ سعودی عرب کے ساتھ فوجی مشقوں پر بھی تحفظات ہیں۔ وزیراعظم سعودی عرب اور ایران معاملے پر پارلیمنٹ کو آگاہ کریں۔ خورشید شاہ نے کہا کہ مقابلہ ہو نہ ہو ایخر میں دھاندلی کا کہا جاتا ہے۔ معاملہ عدالت میں جائے تو اگلے الیکشن ای جاتے ہیں۔
قائد حزب اختلاف نے نیشنل پریس کلب کے نومنتخب نمائندوں کو مبارک باد دیتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر صحافیوں کےلئے ایواز اٹھائیں گے۔