Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
سری نگر:بھارتی پارلیمنٹ پر حملے کے الزام میں پھانسی پانے والے افضل گورو کے بیٹے نے دسویں کے امتحانات میں اے ون گریڈ حاصل کر لیا ، کہتے ہیں والد کی خواہش تھی کہ میں ڈاکٹر بنوں۔دوہزار ایک میں بھارتی پارلیمنٹ پر حملے کی سازش کے الزام میں پھانسی پانے والے کشمیری حریت پسند محمد افضل گورو کے بیٹے، غالب گورو نے جموں کشمیر بورڈ کے دسویں کے امتحانات میں پچانوے فیصد نمبر حاصل کر لئے،شاندار پوزیشن حاصل کرنے پر غالب سوشل میڈیا پر چھائے ہوئے ہیںاور مشکلات کے باوجود غالب کی شاندار تعلیمی قابلیت کو بھرپور انداز میں سراہا جا رہا ہے۔ افضل گورو کے بیٹے کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ پاپا جانتے تھے میں ڈاکٹر بننا چاہتا ہوں،والد سے ملنے جیل گیا تو انہوں نے قرآن پاک کا نسخہ اور سائنس کی کتاب دی جو اب تک میرے پاس محفوظ ہے۔افضل گورو کو نو فروری دوہزارتیرہ کو بھارتی پارلیمنٹ پر حملے کے الزام میں پھانسی دی گئی تاہم ان کی لاش ان کے ورثا کے حوالے نہیں کی گئی تھی۔
سری نگر:بھارتی پارلیمنٹ پر حملے کے الزام میں پھانسی پانے والے افضل گورو کے بیٹے نے دسویں کے امتحانات میں اے ون گریڈ حاصل کر لیا ، کہتے ہیں والد کی خواہش تھی کہ میں ڈاکٹر بنوں۔
دوہزار ایک میں بھارتی پارلیمنٹ پر حملے کی سازش کے الزام میں پھانسی پانے والے کشمیری حریت پسند محمد افضل گورو کے بیٹے، غالب گورو نے جموں کشمیر بورڈ کے دسویں کے امتحانات میں پچانوے فیصد نمبر حاصل کر لئے،شاندار پوزیشن حاصل کرنے پر غالب سوشل میڈیا پر چھائے ہوئے ہیںاور مشکلات کے باوجود غالب کی شاندار تعلیمی قابلیت کو بھرپور انداز میں سراہا جا رہا ہے۔
افضل گورو کے بیٹے کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ پاپا جانتے تھے میں ڈاکٹر بننا چاہتا ہوں،والد سے ملنے جیل گیا تو انہوں نے قرآن پاک کا نسخہ اور سائنس کی کتاب دی جو اب تک میرے پاس محفوظ ہے۔افضل گورو کو نو فروری دوہزارتیرہ کو بھارتی پارلیمنٹ پر حملے کے الزام میں پھانسی دی گئی تاہم ان کی لاش ان کے ورثا کے حوالے نہیں کی گئی تھی۔