اسلام آباد:اداکارہ وینا ملک کہتی ہیں کہ بے شمارممالک میں کام کیا،مگرپاکستان سے محبت کا رشتہ ہے،اس لیے واپس کھچی آئی ہوں،اے پی ایس کے شہداءکے لیے نیا گانا بھی لارہی ہوں،جوجلد منظرعام پرآجائے گا۔تین سال بعد دبئی سے وینا ملک اپنے خاوند اوربچوں کے ہمراہ اسلام آباد ائیر رپورٹ پہنچی۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وینا ملک نے کہا کہ میرا جینا مرنا پاکستان سے ہے،مجھ پربے بنیاد الزامات لگائے گئے،مگراب پاکستان کے لیے کام کروں گی اورایک نئے روپ میں سامنے آوں گی۔وینا ملک کا مزید کہنا تھا کہ وہ جلد پشاورجائیں گی،وہ اے پی ایس کے شہدا اورآپریشن ضرب عضب کے لیے نیا گانا بنا رہی ہیں،جوجلد نشر کیا جائے گا۔
وینا ملک نے کہا کہ پاکستانی فوج کی قیادت ایک بہادر لیڈرکے ہاتھ میں ہے،عدلیہ اورفوج کے ہوتے ہوئے ملک اور اپنے آپ کومحفوظ سمجھتی ہوں۔