شائع 09 مارچ 2017 02:57pm

ہولی وڈ اداکارہ اسکارلٹ جوہانسن کا طلاق کیلئے عدالت سے رابطہ

نیویارک: ہولی وڈ کی معروف  اداکارہ اسکارلٹ جوہانسن نے اپنے شوہر سے علیحدگی کے لیے عدالت سے رجو ع کرلیا ہے۔

ہولی وڈ کی بلاک بسٹر فلم ایونجرز میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ اسکارلٹ جوہانسن نے شوہر سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا ہے-

اسکارلٹ جوہانسن نے اپنے فرانسیسی شوہر روز ڈوروتھی ڈوریاک سے طلاق کے لیے نیویارک کی  عدالت میں کاغذات جمع کرادیے ہیں۔

بتیس سالہ اداکارہ کی شادی دوہزار چودہ  میں ہوئی تھی اور اداکارہ کی ایک بیٹی بھی ہے جسے اپنے ساتھ رکھنے کیلئےبھی عدالت سے اجازت مانگی ہے ۔ روز ڈوروتھی ڈوریاک کے وکلا نے اس طلاق کو صدمہ قرار دیا ہے۔

Read Comments