کرن جوہر کے بچوں کی سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی تصویر جعلی نکلی
ممبئی:بولی وڈ کے معروف ہدایت کار کرن جوہر کے گھر گزشتہ ماہ 'سروگیسی'کے عمل کے ذریعے جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے،کرن جوہر والد بن کر بے انتہا خوش ہیں اور سوشل میڈیا پر یہ خبر شیئر کرکے انہوں نے اپنے بچوں سے بے انتہا محبت کا اظہار کیا ہے۔ انڈین ایکسپریس کے مطابق کرن کے قریبی دوست ، رشتے دار اور مداح ان کے گھر اور زندگی میں اس نئے اضافے سے بے حد خوش ہیں اور بچوں سے متعلق چھوٹی سے چھوٹی بات جاننے کے لیے بے چین ہیں۔ حال ہی میں کرن کے دونوں بچے روحی اور یش کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی،بھارتی ویب سائٹ انڈین ایکسپریس کی ٹیم نے اس تصویر کی حقیقت جاننے کے لیے کرن جوہر کے دھرما پروڈکشن سے رابطے کی کوشش کی لیکن وہاں سے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا۔ A post shared by Bollywood Oficial Page (@bollywood_world_fabo) on واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ کسی مشہور شخصیت کے بچے کی غلط تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہو اس سے قبل کرینہ کپور اور سیف علی خان کے بیٹے تیمور علی خان کی بھی جعلی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی ،بعد ازاں سیف کی واٹس ایپ ڈی پی سے تیمور کی اصل تصویر منظر عام پر آگئی۔