کرینہ کپور نے اہم 'بولی وڈ ایوارڈ تقریب' میں کترینہ کیف کی جگہ لے لی
ممبئی:بولی کی خوبرو اداکارہ کرینہ کپور خان حال ہی میں والدہ بنی ہیں،انہوں نے اپنی زندگی کے ان پلوں کو بھرپور انجوائے کیا ،بے بونے عام خواتین کی طرح یہ وقت گھر پر بیٹھ کر نہیں گزارا بلکہ فیشن شو میں حصہ لیا،ریمپ پر واک کی ،فوٹو شوٹ کیا اور اشتہارات میں بھی کام کیا۔ ڈی این اے انڈیا کے مطابق کرینہ کپور نے بولی وڈ میں ایک نیا ٹرینڈ متعارف کروایا کہ خواتین اگر چاہیں تو کچھ بھی کر سکتی ہیں،ان کی اس کاوش کو میڈیا اور مداحوں سمیت سب نے سراہا اور حوصلہ افزائی کی ہے۔ اور اب وہ بھارتی فلم انڈسٹری کے ایوارڈ شو میں پرفارمنس کریں گی،شو انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کرینہ سب کے لیے ایک مثال ہیں،ہمیں یقین ہے ان کی پرفارمنس بہترین ہوگی۔ خیال رہے کہ کرینہ سے پہلے یہ پرفارمنس اداکارہ کترینہ کیف کرنے والی تھیں لیکن زخمی ہونے کے باعث اب وہ ایوارڈ شو کا حصہ نہیں ہوں گی اور ان کی جگہ کرینہ کپور خان اپنی اداؤں کے جلوے بکھیریں گی۔ واضح رہے کہ کرینہ کپور خان کا اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ میری زندگی کا سب سے اچھا دور ہے،زی ایوارڈ بولی وڈ کے مقبول ایوارڈ شوز میں سے ایک ہیں،ان پرفارم کرنا بہت خاص ہے،مجھے یقین ہے شائقین میری پرفارمنس کو پسند کریں گے۔