اپنے الفاظوں کا استعمال سوچ سمجھ کر کریں،سنی لیونی
ممبئی:بولی وڈ کے نامور ہدایت کار رام گوپال ورما سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتے ہیں اور مختلف تہواروں اور ایونٹس پر اپنی رائے کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔ انڈین ایکسپریس کے مطابق حال ہی میں انہوں نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ٹویٹر پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے سنی لیونی کو مذاق کا نشانہ بنایا۔ کسی بھی خاتون کا اس طرح مذاق بنانے پر تمام لوگوں کی جانب سے ان پر سخت تنقید کی گئی،جبکہ ان کے خلاف پولیس میں شکایت بھی درج کی گئی،اس کے علاوہ الائیڈ مزدور یونین کی جانب سے یہ واضح کیا گیا کہ انہیں ممبئی میں شوٹنگ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس تمام معاملے پر سنی لیونی کی جانب سے کوئی ردعمل نہیں آیا تھا لیکن اب انہوں نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے رام گوپال ورما کو ان کا نام لیے بغیرکرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ "مجھے اس بات پر یقین ہے کہ ہماری ایک آواز سب کچھ تبدیل کرسکتی ہے ،لہٰذا اپنے الفاظوں کا انتخاب سوچ سمجھ کر اور عقل مندی سے کریں"۔ Change only happens when we have one voice, so let's choose your words wisely! Peace and love!! pic.twitter.com/B3SSX3fgaN — Sunny Leone (@SunnyLeone) March 9, 2017 سنی لیونی کے جواب پر ورما نے ٹویٹر پر معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ "یہ ایک غیر ارادی فعل تھا ،وہ اس بات کا اظہار کرنا چاہتے تھے کہ وہ کیا محسوس کرتے ہیں"۔ Was just expressing my feelings but I apologise to all who were offended due to my unintended insensitive tweets in context of women's day — Ram Gopal Varma (@RGVzoomin) March 9, 2017 My apology is only to those who genuinely got offended and not to those who ranted for publicity nd threatened to take law into their hands — Ram Gopal Varma (@RGVzoomin) March 9, 2017