کمر درد کے مارے لوگوں کےلئے دلچسپ خبر
کمر درد کا مسئلہ عورتوں میں نسبتاً مردوں سے زیادہ ہوتا ہے یہ عمر کے درمیانی حصے میں اس درد کا زور زیادہ رہتا ہے۔ کمر کا زیادہ درد عورتوں کو ہوتا ہے۔ علاوہ ازیں موٹی عورتیں جو چلنے پھرنے سے بیزار ہوتی ہیں ان کی کمر کے عضلات کمزور ہو جاتے ہیں اور وہ کمر درد کی شکایت کرتی ہیں۔کمر کادرد عام طور پربیس سال سے زائد عمر یا جن لوگوں کا وزن بہت زیادہ ہوتا ہے اگر یہ درد معمولی ہو تو تھوڑے عاصے بعد خود ٹھیک ہوجاتا ہے مگر شدید ہو تو دیگر مسائل کا باعث بنتا ہے۔ ایک جدید رپورٹ کے مطابق یہ بات سامنے آئی ہے کہ عورتوں میں کمر درد کی اور بھی بہت سی وجوہات ہیں۔ عورتوں میں کمر درد کی وجہ لمبر سٹرینز ہوتی ہے اس وجہ سے انٹرورٹیبلر ڈسک میں خرابی پیدا ہو جاتی ہے اور سپائن سے نکلنے والی نالیوں پر پریشر بڑھ جاتا ہے جس کی وجہ سے اٹھتے بیٹھتے کمر میں درد ہوتا ہے۔ڈسک کی درد عام طور بلوغت کے ایام میں حیض کی بے قائدگی کی وجہ سے بھی ہو سکتی ہے اس کا علاج نہ کیا جائے تو عمر کے ساتھ ساتھ بڑھتی رہتی ہے۔ اکثر عورتوں میں کسی پریشانی اور جسمانی بیماری سے ڈپریشن کی بھی ایک خطرناک صورتحال پیدا ہوجاتی ہے۔ مریضہ ہر وقت افسردہ رہتی، بھوک نہیں لگتی اور بے نوالی کا شکار رہتی ہے جس کی وجہ سے کمر درد اور سر درد جیسے امراض جنم لیتے ہیں۔باوول سنیڈروم یہ کنڈیشن بھی ان عورتوں میں زیادہ ہوتی ہے جو اکثر قبض اور بدہضمی کا شکار رہتی ہیں۔