شائع 12 جنوری 2016 06:00am

شردھا کا خطرناک کارنامہ

ممبئی:بولی وڈ میں اپنی پہلی ہی فلم عاشقی ٹوسے شہرت حاصل کرنے والی شردھا کپورفلموں میں اپنی بہترین اداکاری کے حوالے سے کافی مشہور ہیں،وہ اپنے تمام اسٹنٹ خود کرنا پسند کرتی ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے ایسا شاندار کارنامہ انجام دیا جسے دیکھ کر سب لوگ حیران رہ گئے،انہوں نے اشتہار کے لئے ممبئی کی فائف اسٹار ہوٹل کی چونتیس منزلہ عمارت پر رقص کا مظاہرہ کر کے سب کو حیران کردیا ۔

اس حوالے سے جب ان سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے اسٹنٹ خود کرکے بہت خوشی حاصل ہوتی ہے،اسٹنٹ چاہے جتنا بھی خطرناک ہو مجھے کرنے میں بہت مزہ آتا ہے ،انہوں نے عمارت پر کئے گئے رقص کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شئیر کیں جسے ان کے مداحوں میں بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔

Read Comments