میری بیٹی کھیلنے کی چیز نہیں ہے،میرا راجپوت کا بیٹی کے حوالے سے اہم بیان
انڈین ایکسپریس کے مطابق میرا نے تقریب کی میزبان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں گھریلو خاتون ہونے پر فخر ہےاور وہ زندگی کا ہر لمحہ اپنی بیٹی میشا کے ساتھ گزارنا چاہتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گھر میں رہنا میرا انتخاب ہےجبکہ اگر کوئی خاتون باہر نکل کر کام کرنا چاہتی ہیں تو یہ ان کی مرضی ہے،میرا نے کہا کہ" تحریک نسواں "کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ آدمی کا مقابلہ عورت سے کیا جائے،بلکہ دراصل یہ مساوات کے بارے میں ہے۔
میرا نے مزید کہا کہ میں گھریلوخاتون ہوں ،میں نے اپنی بیٹی کو دنیا میں لانے کے لئے مشکل وقت گزارا ہے اور اب میں اس کے بغیر ایک منٹ بھی نہیں رہ سکتی۔
A post shared by Shahid Kapoor (@shahidkapoor) on
میں ایک اچھی بیوی کا کردار نبھا رہی ہوں،اپنے گھر کو اپنی مرضی کے مطابق سنوار سکتی ہوں ،انہوں نے کہا کہ میں ایسا نہیں کرسکتی کہ اپنی بچی کے ساتھ صرف ایک گھنٹہ گزاروں اور جلدی سے کام کے لیے نکل جاؤں ،میں اپنی بیٹی کے ساتھ ایسا کیوں کروں؟وہ انسان ہے کوئی گڑیا نہیں ہے،جب اسے میری ضرورت ہومیں اس کے پاس رہنا چاہتی ہوں۔
انہوں نےا پنے اور شاہد کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شادی کے بعد زندگی مختلف ہوجاتی ہے اور کچھ بھی ایسا نہیں ہوتا جو آپ کو معلوم نہ ہو ،میں جانتی ہوں پہلے میں کیا تھی اورشاہد کیا تھے ،لیکن اب ہم دونوں نے اپنی نئی زندگی کو اپنا لیا ہے اور میں اس سے خوش ہوں۔