شائع 11 مارچ 2017 08:48am

ماہرہ اور شاہ رخ کی وہ تصاویر جو آج تک منظر عام پر نہیں آئیں؟

پاکستان کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان اور بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان  کی جوڑی کو 2017 کی 'رومینٹک جوڑی'قرار دیا جائے تو غلط نہ ہوگا،دونوں ایک ساتھ بے حد اچھے لگتے ہیں۔

فلم رئیس کی کامیابی کے دو ماہ بعد  ماہرہ اور شاہ رخ کی تصاویر منظر عام پر آئی ہیں جن کے بارے میں سوشل میڈیا پر کہا جا رہا ہے کہ یہ تصاویر شاہ رخ خان کے گھر میں لی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستانی بیوٹی ماہرہ خان اور شاہ رخ خان نے حال ہی میں فلم 'رئیس'میں کام کیا ہے  جو 2017 کی پہلی کامیاب فلم مانی جا رہی ہے ،فلم باکس آفس پر 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کرنے میں کا میاب رہی ہے۔

thanks to:brandsynario.com

Read Comments