وہ اداکار جنہوں نے فلم کچھ کچھ ہوتا ہے کرنے سے انکار کیا
بولی وڈ ہدایتکار کرن جوہر کی بطور ہدایتکار پہلی فلم کچھ کچھ ہوتا ہے نے کامیابی کی تمام حدیں پار کیں تھیں۔ شاہ رخ خان، کاجول اور رانی مکھرجی کی اداکاری نے فلم میں چار چاند لگا کر فلم نگری میں خوب دھوم مچا ئی تھی۔
لیکن کچھ اداکار ایسے بھی تھے جنہیں ان کرداروں کی پیشکش ہوئی اور انہوں نے پیشکش قبول نہیں کی جس کا انہیں بعد میں ملال ضرور ہوا ہوگا۔
وہ اداکار کونسے ہیں آئیے جانتے ہیں
سیف علی خان
سیف علی خان کو مہمان کردار امن مہراادا کرنے کی پیشکش ہوئی تھی جو انہوں نے ٹُھکرا دی اور بعد میں یہ کردار سلمان خان کے حصے میں آیا۔
اجے دیوگن
فلم کا مرکزی کردارراہول کھننا جو شاہ رخ خان نے ادا کیا، پہلے اجے دیوگن کو پیش کیا گیا تھا۔
ٹوئنکل کھنا
ٹوئنکل کھنا کو فلم میں ٹینا کے کردار کی پیشکش ہوئی جو انہوں نے اِس کردار کے کمزور ہونے کے سبب مسترد کردی۔
کرشمہ کپور
یہ بھی بتایا جاتا ہے کہ کرن جوہر نے ٹینا کے کردار کیلئے کرشمہ کپور کو بھی پیشکش کی لیکن انہوں انجان وجوہات کی بنا پر معذرت کرلی۔
روینا ٹنڈن
روینا ٹنڈن بھی ٹینا کا کردار قبول نہ کرنے والوں میں سے ایک ہیں۔
ایشوریہ رائےبچن
فلم جینز کی شوٹنگ میں مصروف ہونے کے سبب ، ایشوریہ رائے بچن نے ٹینا کا کردار قبول نہیں کیا۔
wittyfeedبشکریہ