شائع 13 مارچ 2017 07:00am

ماؤتھ واش دانتوں کے علاوہ پاؤں کے لیے بھی بے حد مفید

ہمارے پاؤں ایکسٹرا حفاظت کے حق دار ہوتے ہیں اور ان کی حفاظت کے لیے آپ کو مہنگی پروڈکٹس خریدنے کی ضرورت نہیں بلکہ ان کی حفاظت آپ عام شے سے بھی کرسکتے ہیں۔

ماؤتھ واش کے ذریعے نہ صرف آپ اپنے دانتوں کو مضبوط بناسکتے ہیں بلکہ یہ آپ کے پاؤں کےلیے بھی بے حد مفید ہے۔ اس کے ذریعے آپ ناخن کے فنگل انفیکشن، چھالوں، سخت کھال اور ورم جیسی شکایت سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔

٭ اگر آپ کو پاؤن کے فنگل انفیکشن سے نجات حاصل کرنا ہے تو اس کے لیے آپ کو اپنے پاؤں کو روزانہ 30 منٹ کے لیے ماؤتھ واش میں بھگو کر بیٹھنا ہے۔ اس میں کئی ایسے عناصر موجود ہوتے ہیں جوکہ انفیکشن کے خلاف بھرپور لڑائی کرتے ہیں۔اس کے استعمال کے بعد نتائج سے آپ یقیناً حیران رہ جائیں گے۔

٭ ماؤتھ واش پاؤں کے علاوہ ہاتھوں کے فنگل انفیکشن کے لیے بھی بے حد مفید ہے۔ہاتھوں کے لیے بھی پاؤں والا عمل دہراسکتے ہیں۔

٭ اگر آپ کا لائف اسٹائل ایتھیلیٹ کھلاڑیوں جیسا ہے اور زیادہ بھگانے دوڑنے سے آپ کے پاؤں میں درد ہوجاتا ہے تو اس کے لیے آپ کو لہسن والا طریقہ اپنانا چاہیئے۔اپنے پاؤں کی انگلیوں کے بیچ میں لہسن رکھ دیں اور ایک دن تک کے لیے رکھے رہنے دیں۔ اس سے پاؤں کا درد بالکل دور ہوجائے گا۔

٭ اگر پاؤں کی جلد سخت ہوگئی ہے تو اس کے لیے پیاز بہترین آپشن ہے۔ پیاز کا ایک موٹا ٹکڑا کاٹ لیں اور اس کو سیب کے سرکے میں بھگو دیں۔ پھر اس ٹکڑے کو پاؤں کے تلوں پر ملیں۔ پیاز کے ٹکڑے کو تب تک ملتے رہیں جب تک جلد نرم ہوکر خود اتر نہیں جاتی۔

٭ اگر کبھی پاؤں کے انگوٹھے میں سوجن ہوجائے تو اس کو چلی ساس کے ذریعے ختم کیا جا سکتا ہے۔ چلی ساس اور ویزلین کو اپنے پاؤں کے انگوٹھے پر ملیں اور اس کو کسی پٹی سے لپیٹ لیں۔ چونکہ مرچوں میں بڑی تعدار میں کیپساسن موجود ہوتا ہے، جس سے سوجن میں واضح کمی رونما ہوتی ہے۔

٭اس کے علاوہ پاؤں کے انگوٹھے کی سوجن کو نمک سے بھی دور کیا جاسکتا ہے۔ کیونکہ نمک میں میگنیشم سلفیٹ موجود ہوتا ہے۔ اس سے جلن اور درد میں آرام محسوس ہوتا ہے۔

نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کے لیے ہے، اس پر عمل کرنے سے قبل اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔

Read Comments