لاس اینجلس:ہالی وڈ فلم ،"کانگ: اسکل آئی لینڈ" مداحوں کے دلوں پر راج کرنے میں کامیاب رہی ، فلم نے پہلے ہی ہفتے چھ کروڑ دس لاکھ ڈالر کمالیے۔
امریکی سینما گھروں میں رواں ہفتے دیوقامت بن مانس نے مداحوں کے دل جیت لئےفلم کانگ اسکل آئی لینڈ نے باکس آفس تہلکہ مچادیا،فلم چھ کروڑ دس لاکھ ڈالر کما کر باکس آفس پر سر فہرست رہی۔
فلم کی کہانی خوفناک دیو قامت گوریلا کے گرد گھومتی ہے،جو پراسرار اور گھنے جنگلات میں رہتا ہے ،اورشکار کرنے والے گروہ سے تنگ آکر انہیں ختم کرنے کی دھن میں مگن ہوجاتا ہے۔
دوسری جانب ایکس مین فرینچائز کی دسویں ایکشن مووی لوگن اس ہفتے ایک درجے نیچے آگئی ہے ،جس نے تین کروڑاٹہتر لاکھ ڈالر کمائے ہیں۔
باکس آفس پر تیسرے نمبر پر فلم گیٹ آؤٹ رہی جس نے دو کروڑ دس لاکھ ڈالرز کا بزنس کیا۔