شائع 14 مارچ 2017 05:53am

وینا ملک اوراسد خٹک کے درمیان صلح ہوگئی؟

لاہور:معروف اداکارہ وینا ملک اور ان کے شوہر اسدخٹک میں اختلافات  ختم ہوگئے، معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے وینا ملک اور اسدخٹک کے درمیان صلح کروادی، جس کے بعد اسد خٹک نے وینا ملک سے معافی مانگ لی۔

ذرائع کے مطابق وینا ملک نے چند روز قبل اپنے شوہر اسد خٹک سے علیحدگی کا فیصلہ کیاتھا جس کے بعد اسد خٹک نے اپنی اہلیہ کو منانے کی کوششیں شروع کردی تھیں۔

اس  کے علاوہ دیگر معروف شخصیات نے بھی ان دونوں کے درمیان صلح کروانے کے لیے اپنا اپنا کردارادا کیا تاہم اب معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے دونوں کے درمیان صلح کروادی جس کے بعد وینا ملک اور اسد خٹک کے درمیان تمام اختلافات دور ہوگئے ہیں۔

Read Comments