لاہورمیں نابینا افراد کا دوسرے روز بھی احتجاج

شائع 12 جنوری 2016 08:46am

لاہور میں نابینا افراد کا مطالبات کے حق میں دوسرے روز بھی احتجاجی مظاہرہ جاری ہے،مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ مستقل ملازمتیں ملنے تک گھر نہیں جائیں گے۔

لاہور میں نابینا افراد نے ملازمتوں کے حصول کیلئے احتجاج دوسرے روز بھی جاری رکھا ہوا ہے،مظاہرین کی جانب سے سرکاری نوکریوں میں تین فیصد کوٹہ اور ڈیلی ویجز ملازمین کی مستقلی کیلئے نعرے بازی کی جا رہی ہے۔

پنجاب بھر کے مختلف اضلاع سے آئے نابینا افراد کا کہنا ہے کہ حکومت ہمیشہ جھوٹے وعدے اور یقین دہانی کراتی ہے مگر عملدرامد کرنا بھول جاتی ہے۔

Read Comments