Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اوکاڑہ کی تحصیل حویلی لکھا میں زمین کے تنازعے پر سوتیلے بھائیوں نے فائرنگ کرکے ماں بیٹے کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق اوکاڑہ کی تحصیل حویلی لکھا کے رہائشی اللہ یار کے گھر زمین کے تنازعے پر سوتیلے بھائیوں نے گھر میں داخل ہوکر فائرنگ کرکے ماں بیٹے کو قتل کردیا۔ مقتولین میں خاتون صفیہ بی بی اور اسکا گیارہ سالہ بیٹا علی رضا شامل ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ اللہ یار نے دو شادیاں کر رکھی ہیں،سوتیلے بیٹوں سے تیرہ ایکڑ زمین کا تنازعہ چل رہا تھا۔ماں بیٹے کی ہلاکت پر علاقہ کی فضاء سوگوار ہوگئی۔لواحقین کا کہنا ہے کہ دوہرے قتل میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرکے سزا دی جائے۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے،اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
اوکاڑہ کی تحصیل حویلی لکھا میں زمین کے تنازعے پر سوتیلے بھائیوں نے فائرنگ کرکے ماں بیٹے کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق اوکاڑہ کی تحصیل حویلی لکھا کے رہائشی اللہ یار کے گھر زمین کے تنازعے پر سوتیلے بھائیوں نے گھر میں داخل ہوکر فائرنگ کرکے ماں بیٹے کو قتل کردیا۔
مقتولین میں خاتون صفیہ بی بی اور اسکا گیارہ سالہ بیٹا علی رضا شامل ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ اللہ یار نے دو شادیاں کر رکھی ہیں،سوتیلے بیٹوں سے تیرہ ایکڑ زمین کا تنازعہ چل رہا تھا۔ماں بیٹے کی ہلاکت پر علاقہ کی فضاء سوگوار ہوگئی۔
لواحقین کا کہنا ہے کہ دوہرے قتل میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرکے سزا دی جائے۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے،اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔