داعش کے لیے لوگ پنجاب سے جا رہے ہیں،خورشید شاہ

شائع 12 جنوری 2016 01:00pm

پشاور:اپوزیشن لیڈ ر خورشید شاہ کہتے ہیں اقتصادی راہداری پر پہلی ترجیح مغربی روٹ ہونا چاہیے،صنعتی زون بنانے کا اعلان تو کردیا گیا، پیسے کہاں سے آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ داعش کے لیے لوگ پنجاب سے جا رہے ہیں،تمام کالعدم تنظمیوں کے مرکزی دفاتر پنجاب میں ہیں لیکن آپریشن صرف سندھ میں کیا جا رہا ہے۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ پشاور پہنچے، بلور ہاوٴس میں اے این پی کے رہنما غلام احمد بلور سے ان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کی۔میڈیا سے گفتگو میں خورشید شاہ نے کہا کہ کرپشن کے خلاف صرف سند ھ میں تیر چلائے جارہے ہیں،کرپشن صرف سندھ میں نہیں دوسرے صوبوں میں بھی ہو رہی ہے۔

پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ اقتصادی راہداری منصوبے پر ن لیگ کے علاوہ تمام جماعتوں کو تحفظات ہیں، ہم نے فیڈریشن کو مضبوط کرنے کے لیے چھوٹے صوبوں کو خود مختاری دی لیکن اب نواز شریف فیڈریشن کو تار تار کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ داعش کے لیے لوگ پنجاب سے جا رہے ہیں۔ تمام کالعدم تنظیموں کے مرکزی دفاتر پنجاب میں ہیں لیکن آپریشن صرف سندھ میں کیا جا رہا ہے۔

خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت اورنج لائن منصوبے پر ایک سو ساٹھ ارب روپے ضائع کر رہی ہے۔

Read Comments