Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:پورے ایوان پرمشتمل سینیٹ کی اسپیشل کمیٹی کے اجلاس میں فاٹا میں قانونی اور انتظامی آئینی اصلاحات پرغورکیاجارہا ہے،جسٹس اجمل میاں ریٹائرڈ نے دوہزارپانچ میں ایف سی آر قانون میں ترامیم کے لیے بنائی گئی کمیٹی کی سفارشات پربریفنگ دی۔چیئرمین سینیٹ رضاربانی کی سربراہی میں انصاف کی سستے اور فوری انصاف کی فراہمی کے لیے سینیٹ کی سپیشل کمیٹی کا اجلاس ہوا۔جسٹس اجمل میاں ریٹائرڈ نے دوہزارپانچ میں ایف سی آر قانون میں ترامیم کے لیے بنائی گئی کمیٹی کی سفارشات پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہم نے ایف سی آر کا نام تبدیل کرکے فاٹا ریگولیشن رکھنا تجویزکیا، گھروں کو مسمار نہ کرنا اور ایف سی آرمیں موجود شقوں کوختم کرنے کی تجویز بھی دی تھی۔ اجمل میاں کا کہنا تھا کہ فاٹا میں روزگار کے مواقع پیدا کیے جائیں تو طالبان کا مسئلہ ختم ہو جائے گا۔بیرسٹرسیف کا کہنا تھا کہ اگر فاٹا کے لوگوں کو انکی خواہش کے مطابق فیصلہ کا حق دینا ہے تو باقی علاقوں کے لوگوں کو بھی یہ حق دیا جائے گا۔رحمن ملک کا کہنا تھاکہ ہمارے ہاں قوانین موجود ہیں لیکن اس کے باوجود فاٹا کوعلاقہ غیرکہاجاتاہے،آپ کے پاس اگرانتظامی یونٹ نہیں ہوں گے توقوانین پرعمل کیسے کریں گے۔
اسلام آباد:پورے ایوان پرمشتمل سینیٹ کی اسپیشل کمیٹی کے اجلاس میں فاٹا میں قانونی اور انتظامی آئینی اصلاحات پرغورکیاجارہا ہے،جسٹس اجمل میاں ریٹائرڈ نے دوہزارپانچ میں ایف سی آر قانون میں ترامیم کے لیے بنائی گئی کمیٹی کی سفارشات پربریفنگ دی۔
چیئرمین سینیٹ رضاربانی کی سربراہی میں انصاف کی سستے اور فوری انصاف کی فراہمی کے لیے سینیٹ کی سپیشل کمیٹی کا اجلاس ہوا۔جسٹس اجمل میاں ریٹائرڈ نے دوہزارپانچ میں ایف سی آر قانون میں ترامیم کے لیے بنائی گئی کمیٹی کی سفارشات پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہم نے ایف سی آر کا نام تبدیل کرکے فاٹا ریگولیشن رکھنا تجویزکیا، گھروں کو مسمار نہ کرنا اور ایف سی آرمیں موجود شقوں کوختم کرنے کی تجویز بھی دی تھی۔
اجمل میاں کا کہنا تھا کہ فاٹا میں روزگار کے مواقع پیدا کیے جائیں تو طالبان کا مسئلہ ختم ہو جائے گا۔بیرسٹرسیف کا کہنا تھا کہ اگر فاٹا کے لوگوں کو انکی خواہش کے مطابق فیصلہ کا حق دینا ہے تو باقی علاقوں کے لوگوں کو بھی یہ حق دیا جائے گا۔رحمن ملک کا کہنا تھاکہ ہمارے ہاں قوانین موجود ہیں لیکن اس کے باوجود فاٹا کوعلاقہ غیرکہاجاتاہے،آپ کے پاس اگرانتظامی یونٹ نہیں ہوں گے توقوانین پرعمل کیسے کریں گے۔