دفتر میں کام کرنے والے لوگ وہ اپنا وزن بڑھنے کے باعث پریشان رہتے ہیں لیکن اگر وہ وقفے وقفے سے کھڑےہوں تو دبلے پتلے اور چست رہ سکتے ہیں۔
کیا آپ کو معلوم ہے کہ محض ساٹھ سیکنڈ بھی کھڑا ہونا انسانی جسم پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے، جسم میں کولیسٹرول کو کم کر دیتا ہے انسولین کا نظام بہتر بناتا ہے وغیرہ وغیرہ۔
اگر آپ جسم کو توانا بنانا چاہتے ہیں تو باقائدگی کے ساتھ سبز چائے کا استعمال شروع کر دیں، اگر آپ قہوہ اور سبز چائے کا استعمال شروع کر دیں گے سرطان ڈپریشن ، اور فالج جیسی مہلک بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں گے۔
دفتر میں کام کرنے والے اکثر لوگ وقت کی کمی کے وجہ سے ناشتہ نہیں کر پاتے جس کی وجہ سے جسم میں تھکن اور کمزوری کی کیفیت رہتی ہے۔ اگر ناشتے مین وافق مقدار میں پروٹین لیا جائے تو دن بھر کی اس کیفیت سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔
ماہرہن کے مطابق ہر انسان کو ساٹھ فیصد پروٹین ضرور کھانا چاہئے ، کیونکہ پروٹین کی کمی کی وجہ سے بھوک کا عنصر بڑھ جاتا ہے جس کہ وجہ سے آپ زیادہ کھانا کھانے لگتے ہیں اور اس سے آپ کا وزن بڑھ جاتا ہے۔
آج کل اسمارٹ فون عام ہو چکے ہیں اور جسے دیکھو اپنے فون کے ساتھ لگا رہتا ہے، رات گئے تک لوگ اپنے فون پر کچھ نہ کچھ دیکھتے اور سنتے رہتے ہیں مگر کسی کو اس بات کا احساس نہیں کہ ان موبائل فونز سے نکلنے والی نیلی روشنی ہمارے جسم کے لئے کتنی نقصان دہ ہے۔ نیلی روشنی کے آپ کی آنکھوں پر پڑنے والے منفی اثرات سے آپ پر ہر وقت نیند غالب رہتی اور کم سونے کی وجہ سے آپ کا جسم چست و توانا نہیں رہتا۔
زندگی اس قدر تیز ہو چکی ہے کہ اب کسی کہ پاس بات تک کرنے کا وقت نہیں ہوتا، ایسے میں وہ افراد جو دفتر میں کام کرتے ہیں ان کے لئے ورزش کرنا ناممکن ہو جاتا ہے، وقت کی کمی کے باعث اگر آپ دن بھر کے کسی بھی حصے میں کھڑے ہو کر ساٹھ تک گنیں یہ ورزش کرنے سے آپ کے جسم میں تھوڑی بہت تبدیلی آ سکتی ہے۔
ماہرین کے مطابق ساٹھ سیکنڈ کھڑے ہونا جسم پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے، جو لوگ سارا دن بیٹھے رہتے ہیں انہیں آنتوں کے سرطان کی بیماری کا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے، لہذا کوشش کیجئے کے چلتے پھرتے رہیں اس سے جسم بھی توانا رہے گا ساتھ ہی وزن بھی نہیں بڑھے گا۔
اپنے کسی بھی کام کو انجام دینے سے پہلے اپنا ٹارگٹ طے کر لئجیئے مثلاً اگر آپ کوئی کام شروع کرنے جا رہے ہیں تو اسے کرنے سے پہلے تمام تیاری مکمل کر لیجئے اور اپنے آپ کو چیلنج کیجئے کہ آپ یہ کام 20 منٹ یا 30 منٹ میں ختم کر لیں گے، اور اس کام کو بخوبی انجام دینے کی کوشش کیجئے اس طرح آپ میں کام کی لگن بھی بڑھے گی اور مہارت بھی حاصل ہو سکے گی، اس کے علاوہ آپ کم وقت میں زیادہ کام بھی نمٹا سکیں گے۔
کوشش کیجئے کہ جلدی کھانا کھائیں اور ٹائم پر سو جائیں صبح جلدی اٹھنے کی عادت قدرتی طور پر جسم کو چست اور توانا رکھتی ہے، اپنی عادات کو تبدیل کیجئے جلدی اٹھنے کی عادت سے آپ دن بھر خود کو فٹ محسوس کریں گے۔
یہ مضمون محض عام معلومات کے لئے ہے۔