صوبائی الیکشن کمیشن کے دفترکے باہرایم کیو ایم کا احتجاجی مظاہرہ

اپ ڈیٹ 12 جنوری 2016 02:20pm

کراچی:ایم کیوایم رہنماخواجہ اظہارالحسن کہتے ہیں کہ بلدیاتی انتخابات کا التواء کا مقصد سندھ حکومت کی کرپشن کی مہم کو جاری رکھنا ہے۔وسیم اختر کاکہنا ہے کہ دیگرجماعتوں کے منتخب بلدیاتی نمائندے اختیارات کے حصول میں ہماراساتھ دیں۔

صوبائی الیکشن کمیشن کے دفترکے باہراحتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔بلدیاتی الیکشن کے اگلے مرحلے کے انعقاد میں تاخیر کے خلاف ایم کیوایم رہنماوں اورکارکنان نے احتجاج کیا۔مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیوایم رہنماوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کا التواء کرپشن کی مہم کو جاری رکھنا ہے۔

دیگرجماعتوں کے منتخب بلدیاتی نمائندوں سے اپیل ہے کہ اختیارات کے حصول کے لیے متحدہ کا ساتھ دیں۔ایم کیوایم رہنماوں کا کہنا تھا کہ بلدیاتی اداروں کی جلدازتشکیل کے بعد اختیارات عوامی نمائندوں تک جلد ازجلدمنتقل کئے جائیں۔مظاہرے کے شرکا نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ بلدیاتی انتخابات کے اگلے مرحلے کا شیڈوول جاری کیا جائے۔

Read Comments