شائع 16 مارچ 2017 08:17am

عید الفطرکے موقع پر ریلیز ہونے والی پاکستانی فلمیں

رواں سال عیدالفطر کے موقع پر  پاکستان کی 4 بڑی فلمیں ایک ساتھ ریلیز ہورہی ہیں ،جن میں پاکستان شوبز انڈسٹری کے  بڑے اداکار شامل ہیں،بڑے بجٹ  اور خوبصورت کاسٹ پر مشتمل چاروں فلموں کاجہاں  ایک ساتھ ریلیز ہونا  پاکستان سینما انڈسٹری کے لیے خوشگوار ثابت ہوگا وہیں یہ امید ظاہر کی جارہی ہے کہ یہ فلمیں باکس آفس پر اچھا بزنس کریں۔

مقامی ویب سائٹ برینڈ سینریو کے مطابق اس عید پر  جن فلموں کی ریلیز متوقع ہے وہ  یہ ہو سکتی ہیں۔

جھول

Been working on this project for the past few months .. we are responsible for the music direction in its entirety: the score, foley recordings, ADR, sound design and all the songs on this. It's been amazing working with the cast and crew, can't wait to share more. #pakistanimusic#pakistancinema#pakistanicinemaofficial#aliazmat#urwahocane#jhol#overturemedia

A post shared by Overture Media (@overturemediapk) on

فلم "جھول"میں پاکستان کی معروف اداکارہ عروہ حسین ،علی عظمت ،بلال اشرف،مصطفیٰ قریشی،سلیم معراج اور بابرہ شریف نظر آئیں گی،جبکہ فلم کی ہدایت کاری کے فرائض شاہد شفاعت انجام دیں گے  ،فلم کی کہانی  ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور ہے  یہ فلم اپنی اسٹار کاسٹ کے باعث باکس آفس پر تہلکہ مچا سکتی ہے۔

 

ورنہ

 

The wonderful team for #Verna #shoaibmansoor #MahiraKhan #Pakistan

A post shared by Haroon Shahid (@haroonsmusic) on

پاکستان کے معروف اور نامور ہدایت کار شعیب منصور ایک بار پھر فلم"ورنہ"کے ساتھ جلوہ گر ہورہے ہیں ،فلم میں پاکستان کی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان اپنی اداکارانہ صلاحیتوں کا جادو جگاتی نظر آئیں گی،منصور کی پچھلی فلموں کی طرح یہ فلم بھی ایک مضبوط پیغام دیتی نظر آئے گی۔

مہرالنساء وی لب یو

پاکستان فلم  انڈسٹری کے نامور اداکار دانش تیمور ان دنوں 2 فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں  جن میں سے ایک  یاسر نواز کی فلم "مہرالنساء وی لب یو"ہے  جس میں ادکارہ ثناء جاوید  بھی اہم کردار نبھاتی  نظر آئیں گی۔

ارتھ2

#Arth2 #London #shootdiaries #shaanshahid #Uzmahassan

A post shared by OfficialArth2 (@arth2.official) on

پاکستان کے باصلاحیت اداکار شان کے مداحوں کے لیے خوشخبری ہے کہ وہ اس عید پر  فلم "ارتھ2"کے ساتھ  دھوم مچانے آرہے ہیں ،فلم کی کہانی شان شاہد نے لکھی ہے جبکہ ہدایت کاری کے فرائض بھی انہوں نے ہی انجام دئیے ہیں ،فلم کی اسٹار کاسٹ میں شان کے علاوہ،محب مرزا ،حمائمہ ملک،یاسر حسین اور عظمیٰ حسن شامل ہیں۔

Read Comments