گٹر اورسیاست کو الگ الگ رکھا جائے،نثار کھوڑو

اپ ڈیٹ 12 جنوری 2016 02:15pm

کراچی:سینئرصوبائی وزیرنثارکھوڑو کہتے ہیں کہ گٹر اورسیاست کو الگ الگ رکھا جائے،دوکروڑ کی آبادی والے شہرمیں چالیس گٹرکے ڈھکن لگانا مذاق کی بات ہے۔

این ای ڈی یونیورسٹی میں منعقدہ کتب میلے کے دورے کے موقع پرسینئرصوبائی وزیرنثارکھوڑونے کہا کہ گٹر اورسیاست کو الگ الگ رکھا جائے۔کے ایم سی سالوں سے قائم ہے،گٹر کیسے ابل رہے ہیں۔

نثارکھوڑوکا کہنا تھا کہ کراچی میں گٹرسے ڈھکن اچانک غائب کیسے ہوگئے،دوکروڑ کی آبادی والے شہرمیں چالیس گٹرکے ڈھکن لگانا مذاق کی بات ہے۔
صوبائی وزیرتعلیم کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت صوبائی ہائیرایجوکیشن کمیشن کوفنڈزفراہم نہیں کررہی،حکومت سندھ نے خود پانچ ارب روپے کے فنڈزیونیورسٹیزکے لیے مختص کئے ہیں،ایک سوال پرانہوں نے کہا کہ طلبا یونین بہترکام کررہی ہوں تو بحالی پرکوئی اعتراض نہیں۔

Read Comments