Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:اقتصادی راہداری منصوبہ میں سی پیک کمیٹی نے ویسٹرن روٹ پرصنعتی زونز کے قیام کی نشاندہی کردی،خیبرپختونخوا میں سات اوربلوچستان میں پانچ صنعتی زون کے قیام کی تجویزدی گئی ہے۔دستاویزات آج نیوزنے حاصل کرلیں۔آج نیوز کو موصول دستاویزات کے مطابق پاک چائنہ اقتصادی راہداری ویسٹرن روٹ پروزیراعظم کی طرف سے قائم اسماعیل مفتاح کی سربراہی میں قائم سی پیک کمیٹی نے خیبرپختونخواہ اور بلوچستان میں بارہ صنعتی زونز کے قیام کے لیے مقامات کی نشاندہی کردی ہے۔ خیبرپختونخوامیں سات جبکہ بلوچستان میں پانچ صنعتی زون قائم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ خیبرپختونخوا کے علاقہ مانسہرہ میں ماربل گرنائٹ میں اسی ایکڑ،نوشہرہ کرنل شیر خان پر ایک ہزار ایکڑ،حطارہری پور میں چارسوچوبیس ایکڑ،غازی میں نوے ایکڑ،،ڈی آئی خان میں ایک سو اٹھاسی ایکڑ،کوہاٹ ،کرک میں ایک ہزار ایکڑ اوربنوں میں انڈسڑیل زون کے لیے چارسو ایکڑ زمین کی نشاندہی کی گئی ہے۔ بلوچستان کے علاقہ تربت انڈسٹریل ٹریڈنگ اسٹیٹ میں ایک ہزارایکڑ،خضدار میں پانچ ہزارایکڑ،دشت انڈسڑیل زون کوئٹہ میں صنعتی زون کے لیے جگہ کی نشاندہی کردی گئی ہے۔بوسٹن انڈسڑیل اسٹیٹ کے لیے ایک ہزارایکڑکی نشاندہی۔ قلعہ سیف اللہ،ژوب اورلورہ لائی میں بھی صنعتی زونزقائم کئے جائیں گے۔
اسلام آباد:اقتصادی راہداری منصوبہ میں سی پیک کمیٹی نے ویسٹرن روٹ پرصنعتی زونز کے قیام کی نشاندہی کردی،خیبرپختونخوا میں سات اوربلوچستان میں پانچ صنعتی زون کے قیام کی تجویزدی گئی ہے۔دستاویزات آج نیوزنے حاصل کرلیں۔
آج نیوز کو موصول دستاویزات کے مطابق پاک چائنہ اقتصادی راہداری ویسٹرن روٹ پروزیراعظم کی طرف سے قائم اسماعیل مفتاح کی سربراہی میں قائم سی پیک کمیٹی نے خیبرپختونخواہ اور بلوچستان میں بارہ صنعتی زونز کے قیام کے لیے مقامات کی نشاندہی کردی ہے۔ خیبرپختونخوامیں سات جبکہ بلوچستان میں پانچ صنعتی زون قائم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ خیبرپختونخوا کے علاقہ مانسہرہ میں ماربل گرنائٹ میں اسی ایکڑ،نوشہرہ کرنل شیر خان پر ایک ہزار ایکڑ،حطارہری پور میں چارسوچوبیس ایکڑ،غازی میں نوے ایکڑ،،ڈی آئی خان میں ایک سو اٹھاسی ایکڑ،کوہاٹ ،کرک میں ایک ہزار ایکڑ اوربنوں میں انڈسڑیل زون کے لیے چارسو ایکڑ زمین کی نشاندہی کی گئی ہے۔
بلوچستان کے علاقہ تربت انڈسٹریل ٹریڈنگ اسٹیٹ میں ایک ہزارایکڑ،خضدار میں پانچ ہزارایکڑ،دشت انڈسڑیل زون کوئٹہ میں صنعتی زون کے لیے جگہ کی نشاندہی کردی گئی ہے۔بوسٹن انڈسڑیل اسٹیٹ کے لیے ایک ہزارایکڑکی نشاندہی۔ قلعہ سیف اللہ،ژوب اورلورہ لائی میں بھی صنعتی زونزقائم کئے جائیں گے۔