اسپتال سے اغواء ہونے والا بچہ والدین کے حوالے

شائع 12 جنوری 2016 01:54pm

لاہور:لاہور میں جناح اسپتال سے اغواء ہونے والا بچہ پولیس نے والدین کے حوالے کر دیا،بچے لانے والے شخص کو والدین دعائیں دیتے رہے۔

لاہور کے علاقہ شیرا کوٹ کی زونیرہ اپنی عزیزہ کی تیماداری کے لیے جناح ہسپتال گئی،گارڈ نے بچے اندر لے جانے سے منع کیا تو وہ بچہ گارڈ کے پاس چھوڑ کر وارڈ کے اندر چلی گئی، واپس آنے پر بچہ غائب تھا،فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی گئی،پولیس رات بھر بچے کو تلاش کرتی رہی اور چند گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئیں۔ایس ایچ او سہیل انجم کے مطابق بچے کا میڈیکل کروا کر والدین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ساڑھے چار سالہ فہد اقبال کی والدہ اور والد کے مطابق ساری رات پریشانی میں گزری،مگر اب بیٹا ملنے پر ان کی خوشی دیدنی ہے۔پولیس کے مطابق بچہ لانے والے شخص اور دیگر افراد کے بیانات ریکارڈ کئے جا رہے ہیں تاکہ اصل مجرمان تک پہنچا جا سکے۔

Read Comments