Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب کو خناق سے ہلاکتوں کی انکوائری رپورٹ ارسال کردی گئی،محکمہ صحت کے چھ افسران ذمہ دار قرار پائے گئے،رپورٹ کے مطابق غیر معیاری ادویات خریدی گئیں،پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔زرائع محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں ہونے والی خناق سے ہلاکتوں کی انکوائری رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوادی گئی ہے ۔رپورٹ کے مطابق ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے چھ افسران ذمہ دار قراردیئے گئے جن میں سابق ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر زاہد پرویز،ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر سلمان شاہد،ای پی آئی ڈائریکٹر ڈاکٹر منیر،ڈائریکٹر فنانس ڈاکٹر تنویر بیگ،ڈائریکٹر فارمیسی ڈاکٹر عثمان حبیب اور اکاوٴنٹ آفیسر غلام محمد شامل ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غیرمعیاری ادویات خریدی گئیں جن کی مدت اکتیس اکتوبر کو ختم ہوچکی تھی،انکوائری کمیٹی نے ذمہ داران کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کرنے کی سفارش کرتے ہوئے سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کردی ہے۔
لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب کو خناق سے ہلاکتوں کی انکوائری رپورٹ ارسال کردی گئی،محکمہ صحت کے چھ افسران ذمہ دار قرار پائے گئے،رپورٹ کے مطابق غیر معیاری ادویات خریدی گئیں،پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔
زرائع محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں ہونے والی خناق سے ہلاکتوں کی انکوائری رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوادی گئی ہے ۔رپورٹ کے مطابق ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے چھ افسران ذمہ دار قراردیئے گئے جن میں سابق ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر زاہد پرویز،ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر سلمان شاہد،ای پی آئی ڈائریکٹر ڈاکٹر منیر،ڈائریکٹر فنانس ڈاکٹر تنویر بیگ،ڈائریکٹر فارمیسی ڈاکٹر عثمان حبیب اور اکاوٴنٹ آفیسر غلام محمد شامل ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غیرمعیاری ادویات خریدی گئیں جن کی مدت اکتیس اکتوبر کو ختم ہوچکی تھی،انکوائری کمیٹی نے ذمہ داران کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کرنے کی سفارش کرتے ہوئے سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کردی ہے۔