سندھ حکومت پرباربارکرپشن کا الزام عائد کیا جاتا ہے،قائم علی شاہ

شائع 12 جنوری 2016 03:48pm

کراچی:وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کہتے ہیں کہ سندھ حکومت پرباربارکرپشن کا الزام عائد کیا جاتا ہے،سندھ میں چار ادارے کرپشن کے خلاف کام کررہے ہیں۔

کراچی میں ملیربارکی تقریب حلف برداری سے خطاب میں وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا کہ ہم پرباربارکرپشن کا الزام عائد کیا جاتا ہے،سندھ میں چار ادارے کرپشن کے خلاف کام کررہے ہیں۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن کے لیے وفاقی حکومت نے ہماری مدد کی،پتہ نہیں اب وفاقی حکومت ہماری مدد کرتی ہے یا نہیں۔

قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے برسوں سے رکے ہوئے منصوبے مہنیوں میں مکمل کئے،صوبے میں امن ومان کی صورتحال بہت بہتری آئی ہے، ٹرانسپورٹ کی بہتری کے لیے پبلک پرائیویٹ سیکٹرکے ساتھ مل کرکام کررہے ہیں۔

Read Comments