سعودی اتحادی میں پاکستانی فوج نہ بھیجنے کی یقین دہانی

شائع 12 جنوری 2016 04:33pm

اسلام آباد:مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امورکویقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستان سعودی اتحاد میں اپنی افواج نہیں بھیجے گا۔ کہتے ہیں کہ جدہ میں ہونے والے او آئی سی اجلاس سے ایران سعودیہ کشیدگی میں کمی کا امکان ہے۔پاکستان نے دو ٹوک الفاظ میں کہہ دیا۔

پاکستان سعودی اتحاد میں اپنی افواج نہیں بھیجے گا۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کا ان کیمرہ اجلاس ہوا۔اجلاس میں مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے بتایا کہ پاکستان سعودیہ ایران معاملے پر متوازن پالیسی اپنائے ہوئے ہے۔پاکستان اپنے مفادارت کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سعودی اتحاد کا حصہ ہے لیکن اپنی افواج نہیں بھیجے گا۔انہوں نے بتایا کہ اقوام متحدہ کے علاوہ کسی اتحاد میں اپنی افواج بھجینا ہماری پالیسی کیخلاف ہے۔صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین اولیس لغاری نے کہا کہ مشیر خارجہ سرتاج عزیزنے سعودی وزرا کے دورہ پاکستان پر تفصیلی بریفنگ دی۔

کمیٹی نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر حکومت کی متوازن پالیسی کو سراہا ہے۔ کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ حکومت او آئی سی اجلاس میں ایران سعودیہ کشیدگی میں دیگر اسلامی ممالک کے ساتھ ملکر کوشش کرے۔

Read Comments