لاہور:پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار محمد علی کو مداحوں سے بچھرے آج 11برس بیت گئے۔
پاکستان فلم انڈسٹری کے عروج کی بات کی جائے تو اداکار محمد علی کی فنی خدمات کو ہمیشہ اولیت حاصل رہے گی۔
آواز کے اتار چڑھائوں میں مہارت رکھنے والے محمد علی نے ریڈیو پاکستان سے اپنے کیریئر کا آغازکیا،جذبا ت کے اظہار اور مکالموں کی بھرپور ادائیگی پر ملکہ محمد علی کو فلمی دنیا کی جانب کھینچ لایا۔
انیس سو باسٹھ میں بننے والی فِلم 'چراغ جلتا رہا' ان کی پہلی فلم رہی،شہنشاہ جذبات محمد علی نے فلموں میں ہر طرح کے کردار نبہانے کے ساتھ کئی فلاحی کاموں میں حصہ بھی لیا۔
محمد علی نے تمغۂ امتیاز سمیت ملکی و بین الاقوامی اعزازات اپنے نام کئے،لوگ اس عظیم فنکار کے دنیا سے جانے کے بعد بھی ان کی خدمات کے معترف رہے اور 2010میں ان کا نام ایشیا کے 25عظیم فنکاروں میں شامل کیا گیا۔