پاکستان کو سعودیہ کو لوجسٹک سپورٹ فراہم کرنیکی یقین دہانی

شائع 12 جنوری 2016 04:35pm

اسلام آباد:پاکستان کی عسکری اور سیاسی قیادت سعودی عرب کو اپنا موقف سمجھانے میں کامیاب ہوگئی، پاکستان سعودی عرب کو فوج نہیں بلکہ لوجسٹک سپورٹ فراہم کرے گا، کنگ ڈم کی سلامتی کی خطرہ ہوا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔

پاکستان کی سیاسی اورعسکری قیادت سے ملاقاتیں ہوئیں۔پاکستان نے بھی سعودی عرب کو بھرپور حمایت کا یقین دلایااور بالآخر عسکری اور سیاسی قیادت سعودی عرب کوموقف سمجھانے میں کامیاب ہوگیا۔

آرمی چیف نے دو ٹوک کہا کہ سعودی عرب کی سلامتی کو خطرہ ہوا تو بھرپور جواب دیا جائے گا،سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے بھی کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔پاکستان کی عسکری اور سول قیادت نے سعودی عرب کی سالمیت کی تحفظ کی یقین دہانی کے ساتھ ساتھ کسی اتحاد کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کر کے خطے میں بڑھتی کشیدگی کو بڑھنے سے روک دیا ہے۔

Read Comments