بلاول پی پی پنجاب کے رہنماوں پر برہم

شائع 12 جنوری 2016 04:40pm

لاہور :پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے بلدیاتی الیکشن میں ناکامی پر پنجاب کے رہنماو¿ں کو آڑے ہاتھوں لیا۔ کہتے ہیں پنجاب میں پارٹی کی ناکامی نا قابل برداشت ہے،اب نئءقیادت کو آگے لانا پڑے گا۔

لاہور میں پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے رہنماو¿ں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن میں ناکامی پر پارٹی عہدیداروں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے فردوس عاشق اعوان اور راجہ ریاض سے سوال کیا کہ انہوں نے ضلع فیصل آباد اور سیالکوٹ میں کیا کام کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی رہنما کچھ کرتے تو انتخابات میں ناکامی نہ ہوتی۔

پارٹی کے صوبائی جنرل سیکریٹری قمر زمان کائرہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونے دے گی،نواز شریف کو تو اپنے پاو¿ں پر کلہاڑی مارنے کی عادت ہے۔پیپلز پارٹی کی رہنماءفردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا کردار پارٹی کا وتیرا ہے۔اب دمادم مست قلندر کی سیاست ہو گی۔

پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود نے کہا کہ اب صوبے میں پارٹی نئے جوش اور ولولے سے آگے بڑھے گی۔ بلاول بھٹو جلد پنجاب کے مختلف شہروں کا دورہ کریں گے۔

Read Comments