کرینہ اور تیمور کی وائرل تصویر میں موجود خفیہ اشاروں کی حقیقت کیا ہے؟
ممبئی:ہفتے کے روز بولی وڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور خان نے اپنے بیٹے تیمور کے ساتھ ایک تصویر شئیر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تصویر میں کرینہ نے بے بی تیمور کو گود میں پکڑا ہوا ہے اور اسے پیار کررہی ہیں جبکہ اس موقع پر تیمور کے چہرے پر دلوں کو پگھلانے والی مسکراہٹ ہے،ہمیں یقین ہے یہ تصویر کسی اور نے نہیں سیف علی خان نے لےکراس خوبصورت لمحے کو تصویر میں قید کرلیا ہے۔ لیکن تصویر میں کرینہ تیمور کے علاوہ بھی کچھ ہے جس کی طرف شاید کسی کی توجہ گئی ہو،بولی وڈ ببل کے مطابق اگر تصویر کو غور سے دیکھا جائے تو اس میں موجود ٹی وی میں نشر ہونے والے شو سے پتہ چلتا ہے کہ کرینہ آج کل کون سا شو دیکھ رہی ہیں ،نہیں یہ ناگن نہیں ہے۔ آئیے دیکھتے ہیں تصویر میں موجود 3 خفیہ اشارے ٭ماڈرن فیملی جی بالکل یہ ہی وہ شو ہے جسے آج کل بولی وڈ نواب سیف علی خان کی بیگم دیکھ رہی ہیں ،جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں کرینہ کے بائیں جانب نظر آنے والے ٹی وی میں مقبول ترین سٹ کام کی قسط نشر ہورہی ہے۔ ٭سارہ ،ابراہیم کی تصویر سیف علی خان کی پہلی بیوی امریتا سنگھ کے بچے سارہ اور ابراہیم خان کی کمرے میں موجود تصویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ کرینہ نے ان دونوں کو نہ صرف اپنے کمرے میں بلکہ اپنی زندگی میں بھی خاص جگہ دی ہوئی ہے۔ ٭کرینہ اور سیف کی تصاویر بے بو کی دائیں طرف دیوار پر بہت سی تصاویر لگی ہوئی ہیں ،جن میں کرینہ مختلف پوز میں نظر آرہی ہیں ،یہ زیادہ واضح نہیں ہورہیں لیکن باآسانی پہچانی جا سکتی ہیں۔ ہم نے یہاں مشہور جاسوس شرلاک ہوم کی طرح مختلف اشارے سمجھے اور انہیں آپ کے ساتھ شیئر کیا،اگر ہم سے کچھ چھوٹ گیا ہو جنہیں آپ کی نظروں نے دیکھا ہو تو کمنٹ باکس میں ضرور بتائیں۔