شائع 20 مارچ 2017 06:45am

ان 5 علامات ظاہر ہوتا ہے آپ کےگردے خطرے میں ہیں

بہت سارے لوگ اس بات سے بالکل بے خبر زندگی گزار رہے ہوتے ہیں کہ ان کے گردے خطرے میں ہیں۔

گردے ہماری صحت کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اگر گردے صحت مند نہیں ہوتے تو ہماری صحت پر اس کا واضح فرق نظر آنے لگتا ہے۔

آج ہم آپ کو ان علامات سے آگاہ کریں گے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ آپ کے گردے خطرے میں ہیں اور آپ کی صحت کے لیے الارمنگ صورتحال ہے۔

غیر معمولی خارش

گردے آپ کے خون میں سے فاضل مادہ خارج کرتے ہیں اور سرکیولیٹری نظام کو غذائیت اور منرلز سے بھرپوی جاری رکھتے ہیں۔ اگر اس میں کچھ گڑبڑ ہونے لگتی ہے تو اس کی علامات آپ کی جلد پر نمودار ہونے لگتی ہیں۔اس کی ایک بڑی علامت یہ ہے کہ آپ کی جلد کے کسی بھی حصے پر غیر معمولی خارش ہونے لگتی ہیں اور ریشز بھی نظر آنے لگتے ہیں۔

منہ کا کیسلا ذائقہ

جب گردے صحیح طرح کام نہیں کررہے ہوتے تو اس سے آپ کے منہ کا ذائقہ کیسلا ہوجاتا ہے اورہر کھانے کا ذائقہ کڑوا محسوس ہونے لگتا ہے۔ اس کے علاوہ منہ سے بو آنا بھی شروع ہوجاتی ہے۔

متلی اور اُلٹی

جب جسم میں سے غیر ضروری مادہ خارج نہیں ہوتا تو آپ کو متلی اور اُلٹی جیسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہےپھر یہ غیر ضروری مادہ اُلٹی کے ذریعے آپ کے جسم سے خارج ہوتا ہے ۔متلی کے باعث آپ کو کھانا کھانے کا دل نہیں چاہتا اور کم کھانے کے باعث وزن گرنے لگتا ہے۔

ایڑیوں، ٹانگوں ، پاؤں اور چہرے پر سوجن

جب جسم میں سے فاضل مادہ خارج نہیں ہوتا تو اس سے جسم میں سوجن آنے لگتی ہے۔ یہ سوجن زیادہ تر ایڑیوں، ٹانگوں، پاؤں ، چہرے اور پاؤں پر نمودار ہوتی ہے۔

تھکن اور سستی

جن لوگوں کے گردے صحیح طور پر کام سرانجام دے رہے ہوتے ان کو خون کی کمی ہونے لگتی ہے اورجسم میں خون کی کمی سے آپ کو ہر وقت تھکن اور سستی محسوس ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ آپ کو بے موسم بخار کی شکایت بھی ہوتی ہے۔

نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کے لیے ہے۔

Read Comments