شائع 21 مارچ 2017 07:04am

مشہور گلوکار امانت علی شادی کے بندھن میں بندھ گئے

پاکستان کے معروف گلوکار امانت علی سارہ منظور کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

شادی کی تمام تقریبات مایوں ،مہندی اور بارات بہت دھوم دھام سے منائی گئیں ،نکاح کی تقریب بادشاہی مسجد لاہور میں منعقد کی گئی تھی۔

سوشل میڈیا پر امانت علی کی شادی کی تصاویر نے دھوم مچادی ہےجبکہ مداح ان کی شادی کو فیری ٹیل سے تشبیہ دے رہے ہیں۔

یہ حقیقت بھی ہے کیونکہ گلوکارکی شادی کسی رائل ویڈنگ سے کم نہیں لگ رہی تھی۔امانت علی کی اہلیہ گلابی ،سرخ اور سنہرے رنگ کے خوبصورت جوڑے میں بالکل شہزادی کی طرح لگ رہی تھیں۔

تصاویر یہاں دیکھئے

مایوں کی تصویر

نکاح کی تصاویر

بارات کی تصاویر

بشکریہ:برینڈ سینریو

Read Comments