Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور :لاہور میں حساس ادارے نے مختلف کارروائیوں میں میڈیا ہاو¿سز پر حملے اور داعش سے تعلق کے شبے میں آٹھ مبینہ دہشتگردوں کو حراست میں لے لیا، ملزموں کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لاہور کے علاقہ سمن آباد میں کارروائی کی اور آٹھ مبینہ دہشتگردوں کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار ہونیوالوں میں سیف اللہ، وحید،نواز اور چار نامعلوم افراد شامل ہیں جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملزم میڈیا ہاوسز پر حملے کی پلاننگ کر رہے تھے جبکہ گرفتار ہونیے والوں میں نجی ٹی وی کے دفتر پر کریکر پھینکنے والے دو مبینہ دہشتگرد بھی شامل ہیں۔ایک دوسری کارروائی میں حساس اداروں نے داعش سے تعلق کے شبے میں ہائیکورٹ رٹ برانچ کے ریڈر خضر حیات کو حراست میں لے لیا۔ ملزم خضر حیات الحمد کالونی ملتان روڈ کا رہائشی تھا۔ ملزموں کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
لاہور :لاہور میں حساس ادارے نے مختلف کارروائیوں میں میڈیا ہاو¿سز پر حملے اور داعش سے تعلق کے شبے میں آٹھ مبینہ دہشتگردوں کو حراست میں لے لیا، ملزموں کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لاہور کے علاقہ سمن آباد میں کارروائی کی اور آٹھ مبینہ دہشتگردوں کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار ہونیوالوں میں سیف اللہ، وحید،نواز اور چار نامعلوم افراد شامل ہیں جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق ملزم میڈیا ہاوسز پر حملے کی پلاننگ کر رہے تھے جبکہ گرفتار ہونیے والوں میں نجی ٹی وی کے دفتر پر کریکر پھینکنے والے دو مبینہ دہشتگرد بھی شامل ہیں۔
ایک دوسری کارروائی میں حساس اداروں نے داعش سے تعلق کے شبے میں ہائیکورٹ رٹ برانچ کے ریڈر خضر حیات کو حراست میں لے لیا۔ ملزم خضر حیات الحمد کالونی ملتان روڈ کا رہائشی تھا۔ ملزموں کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔